12 فروری 2015 - 22:10
سب سے کم سن فلسطینی قیدی کی رہائی جمعے کو

سب سےکم سن فلسطینی قیدی کل جمعے کو آزاد کردیا جائے گا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مرکزاطلاع رسانی کی رپورٹ کے مطابق صیونی حکومت جمعہ کو چودہ سالہ لڑکی ملک خطیب کو رہا کردےگی- اس لڑکی کو دوہزارچودہ کے اواخر میں رام اللہ میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے گرفتار کیاگیا تھا اور اسے دو ماہ کی قید اور چھ ہزارڈالرجرمانے کی سزا سنائی گئی تھی- صیہونی ذرائع نے جمعرات کو اس لڑکی کے گھروالوں کو خبر دی ہے کہ خطیب ملک کو کل جمعے کے دن جنوبی طولکرم کی جبارہ چیک پوسٹ پر رہا کر دیاجائےگا- درایں اثنا صیہونی حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ بیس سالہ فلسطینی جوان احمد ریماوی کو بھی آزاد کیا جارہا ہے- اس فلسطینی نوجوان کو دوہزاربارہ میں گرفتارکیاگیا تھا اور کوئي چارج شیٹ عائد کئے بغیر ستائیس مہینوں تک جیل میں رکھا گیا- اس فلسطینی نوجوان کی مدت حراست میں پانچ بار توسیع کی گئي- اس فلسطینی جوان کو کسی مقدمے اور سزا کے بغیر ستائیس مہینوں تک جیل میں رکھاگیا- فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق ادارے کے قانونی شعبے کے سربراہ محمود حسان نے صیہونی حکومت کے ہائی کورٹ میں احمد ریماوی کی رہائي کی اپیل دائرکی تھی- صیہونی حکومت کے اٹارنی جنرل نے آخرکار احمد ریماوی کی رہائی کا فصیلہ جاری کردیا- احمد ریماوی نے اپنی مدت حراست پانچ بار بڑھائے جانے کے خلاف دوسرے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بھوک ہڑتال کی تھی جو ترسٹھ دنوں تک جاری رہی-

.......

/169